سی پیک ایک شفاف، تعمیری اور بے مثال خصوصیات کا حامل منصوبہ ہے۔میجر جنرل(ر)انعام غنی
.
ایک اہم ریٹائرڈ میجر جنرل اور بین الاقوامی تعلقات اور پولیٹیکل سوشیالوجی کے ماہر انعام غنی نے مختلف طاقتوں کی جانب سے پھیلائے گئے سی پیک کے حوالے سےمختلف افسانوں پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک ون-وِن ماڈل اور دوطرفہ تعاون پر مبنی ہے۔نیز سی پیک پراجیکٹس سے متعلق تمام معلومات سی پیک اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو اسے ایک شفاف منصوبہ بناتی ہے۔ قرض کے جال کے حوالے سے وہ لکھتے ہیں کہ چینی پیسہ قرض نہیں بلکہ ایک سرمایہ کاری ہے۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک پورے ملک کے لئے فائدہ مند ہے اور یہ ‘صرف ایک منصوبے پر مبنی پراجیکٹ نہیں بلکہ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے۔ آخر میں انہوں نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ چینی ملازمین کی سیکیورٹی کے معاملے میں سی پیک محفوظ نہیں ہے وہ لکھتے ہیں کہ سیکیورٹی ادارے سی پیک منصوبوں پر محفوظ عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…