سی پیک بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی۔
Enter Your Summary here.
حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام سی پیک سے حقیقی معنوں میں استفادہ حاصل کریں گے۔ مزید برآں یہ میگا پراجیکٹ خطے میں مقامی لوگوں کے لئے وسیع مواقع پیدا کرے گا جس کے سبب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …