سی پیک بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے نیک شگون ہوگا،سینیٹر مشاہد حسین
.
سی پیک کے تحت گوادر اور بلوچستان میں چینی سرمایہ کاری سے متعلق حقائق پر روشنی ڈالنے کے لیےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے “ڈیولپمنٹ آف بلوچستان انڈر سی پیک” کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بلوچستان کوہمیشہ فوج کے زیر انتظام سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے لیکن سی پیک کی وجہ سے اسلام آباد کے پالیسی ساز اب اس خطے کو اقتصادی نقطہ نظر سے اہمیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بلوچستان کی خوشحالی اور سی پیک دونوں کا انحصار گوادر پر ہے اور یہ علاقائی رابطوں کے مرکز میں جنوبی ایشیا کو وسطی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ سے جوڑ دے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …