سی پیک بلوچستان کے ایران اور گوادر کے ساتھ روابط کو بہتر بنائے گا، عاصم سلیم باجوہ۔
.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 103 کلو میٹر طویل نوکندی – مشخیل روڈ پر کام شروع ہوچکا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے ایران تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ مزید برآں عاصم سلیم باجوہ نے مزید بتایا کہ مشخیل -پنجگور روڈ پر مزید 200 کلو میٹر کی سڑک پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مغربی روٹ کے ذریعے بلوچستان کو چاغی-نوکنڈی سیکٹر کے راستے گوادر سے منسلک کیا جائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ سی پیک کے تحت معاشی سرگرمیوں کا ایک مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بسمہ-خضدار روڈ پر 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ہوشاب-آواران روڈ پر کام بھی شروع ہوچکا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …