Home Latest News Urdu سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کی معیشت کو ایک نئی جہت سےروشناس کرے گا، خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
Latest News Urdu - September 13, 2021

سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کی معیشت کو ایک نئی جہت سےروشناس کرے گا، خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

.

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہےکہ بی آر آئی کے فلیگ شپ پروجیکٹ سی پیک نے مختلف منصوبوں میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے تقریباً تکمیل کے  مراحل میں ہیں۔ خالد منصور نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس دو طرفہ تعاون کے تحت پاکستان میں پہلے سے تعمیر پری بِلٹ ہاؤسز اور الیکٹرانک گاڑیاں جلد متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ چین نے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز وضع کیں ہیں  یہ پاکستان میں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ موبائل فون انڈسٹری کے بارے میں پیش رفت پربات کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ اوپو جلد ہی پاکستان میں اپنی پیداوار شروع کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک کےدوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ کہہ کر اپنے کلمات کا اختتام کیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے سی پیک کے لیے اپنے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Comments Off on سی پیک ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان کی معیشت کو ایک نئی جہت سےروشناس کرے گا، خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …