Home Latest News Urdu سی پیک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔
Latest News Urdu - September 23, 2021

سی پیک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔

.

سی پیک جوائنٹ کوارڈنیشن کمیٹی(جے سی سی) کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہےکہ سی پیک کا سفر کووڈ-19کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے قطع نظر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کی70ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک راہداری کے تحت تمام منصوبے متفقہ مقررہ وقت پر مکمل ہوچکے ہیں یا مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک فیز دوئم کے تحت صنعتی کاری ہورہی ہے جس سے معیشت کے استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے کیونکہ خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جارہے ہیں جبکہ پاکستان کے زرعی شعبے میں بھی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے گوادر میں تیزی سے ہونے والی ترقی کے بارے میں بھی بات کی جس کے سبب لوگوں کی معیارِ زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔

Comments Off on سی پیک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر اسد عمر۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…