Home Latest News Urdu سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔
Latest News Urdu - July 22, 2022

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔

.

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کا تیسرا اجلاس ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاؤ نے کی۔ دونوں اطراف کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے علاوہ متعلقہ اداروں جن میں پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن شامل ہے نے بھی شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران فریقین نے سی پیک پر عملدرآمد جاری رکھنے اور مشترکہ طور پر متفقہ ترجیحی شعبوں میں اس کی توسیع کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری خارجہ نے  پاک چین اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنرشپ کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز قرار دیا۔

Comments Off on سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔

Check Also

پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…