سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کی جانب سے تین نئی شاہراہوں کی منظوری،کئی دوسرے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔
.
ملک میں رابطہ کاری کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نے گروپ کے آٹھویں اجلاس کے دوران پاکستان میں تین بڑے روڈ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ اجلاس میں پشاور سے ڈی آئی خان (320 کلومیٹر) ، سوک ایکسپریس وے چکدرہ سے فتح پور فیز ٹو(182 کلومیٹر) اور دیر ایکسپریس وے(30 کلومیٹر) تک موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے عہدیداروں نے مین لائن (ایم ایل) -1 منصوبے ، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ، پشاور سرکلر ریلوے (پی سی آر) اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جبکہ دیگر منصوبوں میں چترال۔ شندور-گلگت ، نوکنڈی مشخیل پنجگور اور میر پور مظفر آباد مانسہرہ کے منصوبے شامل ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …