سی پیک خاطر خواہ نتائج حاصل کر رہا ہے،ڈپٹی ہیڈ این ڈی آر سی نِنگ جیزے۔
.
چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب سربراہ ننگ جیزے نے لکھا ہے کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے اور یہ قابلِ ذکر نتائج حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی کے تحت تمام راہداری مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سی پیک پراجیکٹس کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ لاجسٹکس کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے جبکہ سی پیک پاور پلانٹس نے پاکستان میں قومی سطح پربجلی کی فراہمی میں ایک تہائی شراکت فراہم کی ہے۔علاوہ ازیں،خصوصی اقتصادی زونز تیزی سے تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل سِلک روٹ بنانے کے بارے میں بھی بات کی جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں تبادلہ اور تعاون میں اضافہ ، نئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، موبائل پیمنٹ،ای کامرس نیٹ ورک ، سمارٹ گرڈ اور سمارٹ فیکٹری شامل ہونگی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…