سی پیک روزگار کے کثیر مواقع پیدا کرے گا، گورنر بلوچستان،امان اللہ یاسین زئی۔
.
پاکستان میں تعینات جرمنی کے قونصلر ہولیگر زیگلر سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ خطہ کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے بلوچستان کا راستہ اہم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ جرمنی کی تعلیم ، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے بلوچستان میں کئی شعبوں کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






