سی پیک زرعی شعبے کو دورِجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا، معین الحق۔
.
چین اکنامک نیٹ (سی ای این) کے زیر اہتمام چین پاکستان زرعی تعاون کےامکانات کے بارے میں ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ سی پیک کے دوسرےمرحلے سے پاک چین زرعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2020ء میں زراعت سے متعلق ایک خصوصی مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں جدت لانے کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کو ممکن بناتے ہوئے صلاحیت کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Comments Off on سی پیک زرعی شعبے کو دورِجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا، معین الحق۔