سی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔
.
حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالنے والےچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر پاک بحریہ کی تعریف کی ہے۔ گوادر بندرگاہ سی پیک منصوبے کا مرکز ہے اور اس سے پورے خطے میں رابطے کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔ اس وجہ سے اس بندرگاہ کی سیکیورٹی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان نیوی نے اسکی سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…