Home Latest News Urdu سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا
Latest News Urdu - May 30, 2023

سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا

.

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے آغاز کیے گئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سبب پاکستان میں اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ کے پی کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ “سی پیک ہماری معیشت میں استحکام لائے گا۔ حکومت اس کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ اس کے فوائد جلد از جلد لوگوں تک پہنچیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری نے پشاور میں چائنہ کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر چائنہ ونڈو میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔

Comments Off on سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …