Home Latest News Urdu سی پیک سے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے،صدر عارف علوی
Latest News Urdu - December 28, 2023

سی پیک سے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے،صدر عارف علوی

Enter Your Summary here.

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں۔ تفصیات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کیلئے پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے سفیر کو چین میں بطور پاکستانی سفیر تقرری پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات منفرد اہمیت کے حامل ہیں، چین آہنی پاکستان کا برادر، مستقل اسٹریٹجک تعاون پارٹنر ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی ایک دہائی میں پاک چین اقتصادی راہداری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید تقویت ملی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے، اسٹریٹجک اہمیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی، چین کے ساتھ ثقافتی اور تعلیمی تبادلے مضبوط دوستی کیلئے اہم ہیں۔

Comments Off on سی پیک سے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے،صدر عارف علوی

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…