سی پیک صنعت کاری کو فروغ دے گا،صوبوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے:وزیر منصوبہ بندی
.
وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہےکہ سی پیک میں تمام صوبوں کے لیے منصوبوں کا ایک پورٹ فولیوموجود ہے جو ان کی ضروریات اور مہارت کے شعبوں پر منحصر ہے۔ چینی میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہر صوبہ مختلف تقابلی فوائد کی بنیاد پر اپنے شعبوں کا اپنا کلسٹر قائم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اضافی سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا۔ وزیر منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک پاکستان کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے جوڑتا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بی آر آئی اور سی پیک پاکستان کے لیے عالمی سپلائی چین سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…