سی پیک علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل، نائب صدر سارک۔
.
سارک کے نائب صدر حاجی غلام علی نے پاکستان میں متعین قازقستان کے سفیر اکان رخمیتولین سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران حاجی غلام نے علاقائی رابطہ سازی اور تجارت کو فروغ دینے میں سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے متعلق منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ کی ترقی سے علاقائی تجارت میں آسانی ہوگی۔
Comments Off on سی پیک علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل، نائب صدر سارک۔