سی پیک علاقائی ترقی وخوشحالی کا ایک روشن باب ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے خصوصاً افغانستان کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدوں پر مقامی لوگوں کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال گوادر ہوائی اڈے کے ذریعہ افغان ٹرانزٹ تجارت کا آغاز ہوچکا ہے۔جبکہ انفراسٹرکچر کے بقیہ منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں رابطہ سازی کو وسیع پیمانے پر فروغ ملے گی۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …