سی پیک علاقائی روابط کے ذریعے سےمشترکہ ترقی کے شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پورے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط قائم کرنے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کی سیاسی اور اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی روابط اور انضمام کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مدد فراہم کرنے پر شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے موسمیاتی فنانس سے متعلق اپنے وعدوں کی تکمیل کریں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …