سی پیک علاقائی روابط کے فروغ میں پاکستان کے لیے معاون ثابت ہوگا،وزیر منصوبہ بندی
.
وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کا “بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو” پاکستان کے قومی مفادات اور ترقیاتی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے نے سی پیک کے ذریعے گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو وسطی اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا اور علاقے کو مستقبل میں عالمی معیشت کے مرکز میں تبدیل کر دے گا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے کے دوران چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارتی روابط کو مزید بڑھائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …