Home Latest News Urdu سی پیک علاقائی صنعتی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، عاصم ایوب۔
Latest News Urdu - March 24, 2021

سی پیک علاقائی صنعتی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، عاصم ایوب۔

.

بی او آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انڈسٹریل کوآپریشن عاصم ایوب نے مالم جبہ میں ایس ڈی جی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل سلک روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کوعلاقائی رابطہ کاری اور صنعتی تبدیلی کا اہم گیٹ وے قرار دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی جی اکیڈمی پاکستان کے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ایک حیرت انگیز طور پرکام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016 میں دونوں ممالک 9 ایس زیڈز شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اور سی پیک صنعتی تعاون ایک طویل المدتی منصوبہ ہے اور تیسری پارٹی کے تعاون کے لئے راہیں ہموار ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کووڈ-19 کی وباء نے علاقائی رابطہ کاری کی نئی راہیں ہموار کیں ہیں اور بی آر آئی کے تحت سی پیک معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Comments Off on سی پیک علاقائی صنعتی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، عاصم ایوب۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …