سی پیک مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے تکمیل کے قریب ہے اور قوی امکان ہے کہ رواں سال اگست یا ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مغربی روٹ پر اہم ترجیح کے طور کے ساتھ دو دیگر حصوں ژوب-کوئٹہ اور ہوشاب-آواران پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔جبکہ سی پیک کے تحت 1100 کلو میٹر طویل سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 850 کلومیٹر زیر تعمیر ہے۔ نیشنل لاجسٹک کمپنی (این ایل سی) نے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹر وے کے تمام بنیادی ڈھانچے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ سی پیک کی مجموعی پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ میگا پراجیکٹ رواں سال اور آنے والے سالوں کے دوران مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا جس سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …