سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے، چوہدری سالک
.
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے سینیٹ کو بتایا ہےکہ حکومت نے اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کو پوری تیزی کے ساتھ بحال کر دیا ہے۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دیتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ سی پیک پر عملدرآمد کے میٹرکس میں ایک طویل المدتی پلان پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں 11ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کی راہ ہموار کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے تحت امور آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






