سی پیک منصوبوں پر کام کے سلسلے کو تیزی سےآگے بڑھایا جائے گا، چینی قونصل جنرل
.
لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا ہے کہ چینی قیادت معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عام آدمی سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےانسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آٸی آٸی آر ایم) کے زیر اہتمام پاک چین تعلقات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔جناب ژاؤ نے مزید کہا کہ چین حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام کو حقیقی اسٹیک ہولڈر قرار دیتا ہے اور چینی قیادت معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام مکمل کیا جائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …