Home Latest News Urdu سی پیک منصوبوں پر کام کے سلسلے کو تیزی سےآگے بڑھایا جائے گا، چینی قونصل جنرل
Latest News Urdu - November 14, 2022

سی پیک منصوبوں پر کام کے سلسلے کو تیزی سےآگے بڑھایا جائے گا، چینی قونصل جنرل

.

لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا ہے کہ چینی قیادت معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عام آدمی سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےانسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (آٸی آٸی آر ایم) کے زیر اہتمام پاک چین تعلقات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔جناب ژاؤ نے مزید کہا کہ چین حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام کو حقیقی اسٹیک ہولڈر قرار دیتا ہے اور چینی قیادت معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام مکمل کیا جائے گا۔

Comments Off on سی پیک منصوبوں پر کام کے سلسلے کو تیزی سےآگے بڑھایا جائے گا، چینی قونصل جنرل

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …