Home Latest News Urdu سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال
Latest News Urdu - May 17, 2022

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

.

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا بنیادی مقصد سی پیک کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ قومی ترقی کا حامل منصوبہ ہے۔ انہوں نے گوادر میں 2018 کی طرح ترقی کا عمل جاری رکھنے اور تعلیم، پانی، بجلی اور صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ احسن اقبال کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ یونیورسٹی آف گوادر کی عمارت دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے گوادر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Comments Off on سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …