Home Latest News Urdu سی پیک منصوبوں کی فعالیت اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل۔
Latest News Urdu - November 18, 2021

سی پیک منصوبوں کی فعالیت اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل۔

.

حکومت نے تقریباً 70چینی کمپنیوں کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بریفنگ میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین خالد منصور نے کہا ہے کہ نو میں سے چار خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری شروع ہو گئی ہے اور چینی ادارے مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ تاہم حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو مؤثر طریقے سے دور کیا جائے اور بجلی اور گیس جیسی تمام بنیادی سہولیات مناسب طریقے سے فراہم کی جائیں۔واضح رہے کہ میگا پراجیکٹ کا دوسرا مرحلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے صنعتی اور زراعت کے شعبوں میں سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments Off on سی پیک منصوبوں کی فعالیت اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …