سی پیک منصوبوں کے کام کی پیش رفت میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، عاصم باجوہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ۔
.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے شرکاءکو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ دونوں نے سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی فوائد پر گفت و شنید کی اور اس منصوبے کو پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا حامل منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ میانوالی ، ساہیوال اور ڈی جی خان میں ماڈل ڈیری فارم قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ پنجاب میں مختلف معاشی زونز میں ٹیکنالوجی پارکس لگائے جائیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…