سی پیک منصوبہ میں پاکستان کے فورڈ سیکیورٹی کے شعبے کو ترقی دینے کے کئی مواقع موجود۔۔۔۔ماہرین۔
Enter Your Summary here.
”نیشنل ایگریکلچر اینڈ فورڈ سیکیورٹی اِن پاکستان”کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائلاگ میں ماہرین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دوسرے مرحلے کو پاکستان کی زرعی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ماہرین نے پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے ذریعے سے زرعی اجناس کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے سبب پاکستان کے نیشنل فورڈ سیکیورٹی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی تک رسائی کے شاندار مواقع میسر آئے ہیں۔اس ضمن میں ماہرین نےمقامی سطح پر موثر اقدامات،شہر کاری کے رجحان میں کمی لانے خصوصاً ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب فورڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے آگہی مہم کے آغاز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…