Home Gwadar Updates Urdu سی پیک منصوبہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔۔۔وزیر اعلٰی بلوچستان،میر جام کمال خان عالیانی۔

سی پیک منصوبہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔۔۔وزیر اعلٰی بلوچستان،میر جام کمال خان عالیانی۔

بلوچستان کے وزیراعلٰی میر جام کمال خان عالیانی نے گوادر میں منعقدہ پاک چائینہ یوتھ کونکلیو کے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی %60آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سی پیک منصوبہ کی شروعات اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے سے ان نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جس سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پرگوادر کی اہمیت خصوصاً بندرگاہی شہر کے حوالے سےقدر و منزلت میں بے تحاشہ اضافہ سی پیک منصوبے کی بدولت ہوا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حکومت پاکستان کو نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…