Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ نے پورے خطے کے لئے اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کیے۔۔۔۔سپیکر، قومی اسمبلی۔
Latest News Urdu - December 18, 2019

سی پیک منصوبہ نے پورے خطے کے لئے اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کیے۔۔۔۔سپیکر، قومی اسمبلی۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ امن و استحکام اور خوشحالی کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹیری سروسز (پی آئی پی ایس) میں 18دسمبر 2019 کو قومی اسمبلی پاکستان کے زیرِ اہتمام ”رول آف پارلیمنٹس اِن سِمٹنگ ریجنل انٹیگریشن” کے موضوع پر منعقدہ ڈائلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نے پورے خطے کی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار کی ہیں جبکہ اِسی میگا پراجیکٹ نے ملک اور پورے خطے میں اقتصادی تغیرات پیدا کیے ہیں۔ اس سمینار کا دوسرا مرحلہ ”سی پیک-اے وِن-وِن سیچویشن فار آل” کے موضوع پر تھا۔جس میں پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی ارباب اور چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اظہارِ خیال کیا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب میں کئی پارلیمنٹیرینز،سرکاری عہدیداران، سفارت کاروں، ماہرین اور معتبر شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …