Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نیک شگون۔۔۔اے سی سی اے کے سربراہ کی ڈیووس میں اظہارِ خیال۔۔۔
Latest News Urdu - January 25, 2020

سی پیک منصوبہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نیک شگون۔۔۔اے سی سی اے کے سربراہ کی ڈیووس میں اظہارِ خیال۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)کے سربراہ ساجد اسلم نے ڈیووس میں پاکستان کے اقتصادی ترقی کے مثبت پہلوؤں کو شاندار انداز میں اجاگر کیا ہے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لئے نیک شگون ثابت ہوا ہے اور اس کے سبب پاکستان خطے میں اہم اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے فورم میں عالمی اور اقتصادی طور پر سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف تجارتی اداروں کے سربراہان کو اس میگا پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔جبکہ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ سی پیک منصوبہ عالمی شراکت داری کا مظہر ہے جس میں شنگھائی سٹاک ایکسچینج اور سنگاپور اکاؤنٹینسی کمیشن کا تعاون بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …