سی پیک منصوبہ پاکستان کے سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان۔
Sharza Enter Your Summary here.
وزیراعظم پاکستان،عمران خان کا ورلڈ اکنامک فورم 2020ء کی سائیڈ لائن میں بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے حوالے سے پوچھے گئےسوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی بحران کے صبر آزما وقت میں بھرپور مدد و معاونت کے واسطے چین کا نہایت شکر گزارہے کیونکہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا۔سی پیک کو” قرضوں کا دلدل”قرار دیے جانے والے امریکی بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے جڑےقرضے پاکستان کے مجموعی قرضوں کا محض پانچ سے چھ فیصد ہی ہیں اور سی پیک کو قرضوں کا دلدل قرار دینا اس میگا پراجیکٹ کے ساتھ نہایت نا انصافی ہوگی کیونکہ سی پیک منصوبہ سے جڑے پراجیکٹس کی شروعات کے بعد بین الاقوامی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک
منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاروں اور صنعتوں کو خصوصی رعائتیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو جدت سے روشناس کرانے میں چین کی مدد کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کے زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئے خصوصی مدد فراہم کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے چین کی جانب سے ٹریننگ سینٹرز کے قیام کے اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …