Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کی خوش اسلوبی سے تکمیل اہم ترین ترجیحات کا حصہ۔۔۔۔دفترِ خارجہ۔
Latest News Urdu - January 24, 2020

سی پیک منصوبہ کی خوش اسلوبی سے تکمیل اہم ترین ترجیحات کا حصہ۔۔۔۔دفترِ خارجہ۔

Sharza Enter Your Summary here.

پاکستان کے دفترِخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے امریکی سفارت کار کی جانب سے سی پیک منصوبہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نے پاکستان کی تقدیر یکسر بدل دی ہے اور اس کے سبب پاکستان میں سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی میں نہایت مدد ملی ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبے کے توسط سے پاکستان میں انفراسٹریکچر،توانائی اور صنعتوں کے فروغ سے متعلق کئی پراجیکٹس میں روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔امریکی سفارت کی جانب سے سی پیک کو قرضوں کا دلدل قرار دیے جانے کے بیانیہ کے حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیرونی قرضہ جات میں سی پیک سے جڑے قرضہ جات 9۔4ارب ڈالر کے ہیں جو بیرونی قرضہ جات کا محض 10فیصد بھی نہیں۔چین کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹیجک شراکت داری کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سماجی -اقتصادی شعبے کا کایا پلٹ دینے کے ہدف کے تحت سی پیک منصوبہ کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے لئے پُر عزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …