سی پیک منصوبہ کی سبب پاکستان اور چین کی لوکل گورنمنٹس کے درمیان باہمی تعاون کو مزیدفروغ حاصل ہوا۔۔سابق پاکستانی سفیر برائے چین
سابق پاکستانی سفیر برائے چین خالد محمود نے آٹھویں بین الاقوامی چائینہ سٹیڈی فورم میں چینی ذرائع ابلاغ کی ویب سائیٹ جے ایف ڈیلی۔کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اور اس سے جڑے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے سبب نہ صرف پاکستان کی انفراسٹریکچر میں بہتری آئی ہے بلکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بھی نہایت مدد ملی یے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے ثمرات کے سبب پاکستان اور چین کی مقامی حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزیدفروغ حاصل ہوا ہے جس سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو تقویت ملی ہے بلکہ دو طرفہ ثقافتی ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔سابق پاکستانی سفیر برائے چین نے بیلٹ اینڈ انشی ایٹیو کوچین کی دواندیش حکمت عملی کا پَرتو قرار دیا۔جبکہ انہوں نے چین کی جداگانہ مقام و مرتبہ بنانے کی روش کے علاوہ ایک عرصے تک دنیا سے کٹے رہنے اور تنہائی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بننے کے سفر کی جدوجہد کو شاندار قرار دیا ہے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…