سی پیک منصوبہ کی کامیابی سے بلوچستان میں خوشحالی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔۔۔۔۔
Enter Your Summary here.
پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چینی سفارت خانہ کے تعاون سے کوئٹہ میں” فرینڈز آف سلک روڈ “کے تحت منعقدہ بلوچستان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے سی پیک منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے سی پیک منصوبہ کے تحت بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اٹھائے گئے چین کے اقدامات خصوصاّ توانائی کے شعبے پر خاص توجہ دینے کے حوالے سے کاوشوں کو سنہرے الفاظ میں سراہا۔اس دوران چینی سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیئن ژاؤ نے سی پیک منصوبہ میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے حوالے سے خبروں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لئے ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…