سی پیک منصوبہ کےمختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل حکومتِ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔جام کمال عالیانی،وزیر اعلٰی بلوچستان۔
وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال عالیانی نے کوئٹہ کے ضلعی آفیسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان بلوچستان کے عوام کے حقوق کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔واضح رہے وزیر اعلٰی بلوچستان نے جمعہ کے روز گوادر میں 4ارب لاگت کےکئی اہم پراجیکٹس کا افتتاح کیا ہے۔ان پراجیکٹس میں سود ڈیم تا گوادر سٹی واٹر سپلائی پائن لائن کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے بلوچستان میں پانی سے متعلق مسائل حل ہونگے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






