Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ سکی کناری پراجیکٹ سے 870 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اور 3000 مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے گے۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 14, 2019

سی پیک منصوبہ کے ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ سکی کناری پراجیکٹ سے 870 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی اور 3000 مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے گے۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت جاری ہے۔اس منصوبہ سے جہاں زرعی اراضی کو آبپاشی کے زریعے سے سیراب کرنے میں سہولت کے  علاوہ سیلاب کے خطرات کم ہونگےوہیں سالانہ 86۔2 ارب کلو واٹ-آور بجلی بھی پیدا ہوگی۔ چین کی گیز ہوبا گروپ کمپنی نے دسمبر 2016سےکے پی کے کے دریا کے اطراف میں سکی کناری پراجیکٹ کی عمارت کی تعمیر کا آغاز کیا ہے جس کو 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔اس کا شمارسی پیک منصوبہ کے اہم توانائی کے منصوبوں میں ہوتا ہے۔سی پیک منصوبہ کے اس ارلی ہارویسٹ پراجیکٹ سے 870 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جبکہ اس سے 3000 مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔واضح رہے کہ سکی کناری پر 9۔1ارب کی لاگت سے 081۔3 ارب میگاواٹ پیدا کی استعداد موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …