سی پیک منصوبہ کے ایم ایل-1پراجیکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے واسطےچین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے)کے وفد کی پاکستانی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات۔۔۔۔
چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کی وفد نے پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے اہم ملاقات کی ہے۔جس میں 1872کلو میٹر پر محیط ایم ایل-1 کے ریلوے ٹریک کی توسیع سے متعلق پراجیکٹ کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران وزیر ریلوے کا چینی وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ایم ایل۔1پراجیکٹ پر خاص توجہ دے رہے ہیں اور حکومت اگلے چھ ماہ میں پراجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تمام طر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ 2۔9 ارب ڈالر کی لاگت پر محیط کراچی تا پشاور پراجیکٹ سی پیک منصوبہ کے اہم پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ایم ایل-1 پراجیکٹ کی تکمیل سے کراچی تا راولپنڈی سفر کا دورانیہ 10گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔ ایم ایل۔1پراجیکٹ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے چونکہ اگلے پانچ سال میں پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ملکی پیداوار میں بڑے پیمانے میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا، اس کے ساتھ ہی ریلوے نیٹ ورک سینٹرل ایشیاء، افغانستان اور ایران سے منسلک کیا جائے گا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …