سی پیک منصوبہ کے تحت حبکو 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ کے کمرشل آپریشنز کا کامیابی سے آغاز۔۔۔۔۔
حبکو پاور پلانٹ نے 17اگست 2019کو کامیابی سے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دوارب ڈالر کی لاگت کا چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کا 1320میگا واٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ ہے جس پر حب پاور کمپنی لمٹیڈ اورچائینہ پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس پاور پلانٹ میں سالانہ طور پر2۔4ٹن کوئلہ کی نقل باربرداری کی گنجائش موجود ہےاور اس کا شمار سی پیک منصوبہ کے توانائی کے اہم منصوبوں میں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس منصوبہ سے اربوں کلوواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے لاکھوں گھرانے مستفید ہونگے۔اسی طرح اس منصوبے سے سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں واضح بہتری آئے گی اور حب اور لسبیلہ کے عوام استفادہ حاصل کریں گے جبکہ چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی نے گڈانی میں مقامی مچھیروں کے بچوں کے لئے سکول کا بھی آغاز کیا ہے اور اس کے علاوہ بلوچ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے بھی تربیت دی جا رہی ہے
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…