سی پیک منصوبہ کے تحت حکومتِ خیبر پختونخواہ کا لوئر دیر تا گلگت لنک روڑ کی تعمیر کا فیصلہ ۔۔۔۔۔
حکومتِ خیبر پختونخواہ نے تجارت اور سیاحت کے فروغ کے علاوہ موجودہ روڑ پر بوجھ کوکم کرنے کے لئے لوئر دیر،ضلع چارسدہ تا گلگت تک لنک روڑ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔یہ روڑ خیبر پختونخواہ میں چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور کے متبادل شاہراہ کے طور پر استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ شندور اور چترال سے بھی رابطہ کاری کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی سیکریٹریٹ پشاور میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ محمود خان اور صوبائی وزیر برائے کمیونکیشنز اینڈ ورکس اکبر ایوب خان کے مابین منعقد ہونے والی اجلاس میں اس روڑ کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں صوبائی وزراء نےتبادلہ خیال کرتے ہوئے ”چارسدہ-گلگت سی پیک لنک روڑ”کے پی سی ون کوجلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس دوران وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے ذریعے سے خطے میں اقتصادی ترقی کے ظہور کے لئے پُر عزم ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …