Home Gwadar Updates Urdu سی پیک منصوبہ کے تحت خطے میں ربط سازی کو فروغ دینے کے لئے ریلوے کے نظام کو وسعت دینےکی تجویز۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے تحت خطے میں ربط سازی کو فروغ دینے کے لئے ریلوے کے نظام کو وسعت دینےکی تجویز۔۔۔۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلوے کے نظام کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے حوالے سے جامع حکمت اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ خصوصاً کاشغر چین سے مزار شریف افغانستان تک ریلوے کے نظام کو منظم کرنے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ اور اس ریلوے لائن کو حویلیاں خیبر پختونخواہ سے چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے منسلک کیا جائے گا۔ اسی طرح سی پیک منصوبہ کو سینٹرل ایشیاء سے جوڑنے اور خطے میں ربط سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ریلوے لائن کو کابل اور اس کے بعد مزار شریف افغانستان سے ملانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے گوادر پورٹ کو پورے ملک سے جوڑنے خصوصاًجیکب آباد اور کوئٹہ کو بازیمہ کے ذریعے گوادر سے ملانے کے لئے 5- 4ارب ڈالر کی لاگت سے ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ وزارت ریلوے میں سی پیک پراجیکٹ کے لیڈر بشارت وحید نے کہا ہے کہ ایم ایل-1منصوبہ کو وسعت دے کر کراچی کو پشاور اور ٹیکسلا کو حویلیاں سےجوڑنے سے ترقی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا جس سے ٹیلی کمیونکیشن سسٹم کے فروغ کے علاوہ سامانِ تجارت کی نقل و حمل میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔اسی طرح اس منصوبے کی وسعت سے کراچی سے لاہور کے سفر کے 18گھنٹے کے دورانیہ میں کمی واقع ہوکر صرف 10 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…