سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے چینی سرمایہ کاروں کی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار
Enter Your Summary here.
سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے علاوہ بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتِ پاکستان اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے جس سے نہ صرف ملکی پیداوار کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے سبب ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغازہوگا. ان خیالات کا اظہاروزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے چینی تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا.اس دوران چینی تاجروں کے وفد کے رہنما پان گوافینگ نےپاکستان کےزراعت اور صنعت کے علاوہ سماجی فلاح و بہبود کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور باہمی اتفاق دونوں ملکوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے سبب مستقبل میں دونوں ملکوں پر اس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






