سی پیک منصوبہ کے تحت گوادر میں مختلف پراجیکٹس کے لئے چین پاکستان کوبلاسود قرضے فراہم کرے گا۔۔۔۔
حکومت پاکستان نے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ریلوے پراجیکٹ کے مالی امور میں چین سے معاونت طلب کی ہے۔آئیندہ ہفتے 6 نومبر 2019ء کو متوقع جوائینٹ کوآرڈنیشن میٹنگ میں حکومتِ پاکستان چین سے ایم ایل-1ریلوے کی توسیع سے متعلق پراجیکٹ کے لئے 5-8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کرنے کی گزارش کرے گی۔ اس حوالے سے سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان 10 سے 15سال کے لئے مرحلہ وار مگر 30سال میں آسان شرائط پر قابل ِواپسی فنڈنگ کرنے کے حوالے سے چینی حکام سے تبادلہ خیال کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین گوادر کے مختلف پراجیکٹس خصوصاً ہسپتال کی تعمیر اورووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے لئےبلا سود قرضوں کے اجراء کے علاوہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے اضافی فنڈنگ بھی کرے گا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …