Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے توسط سے پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگا۔
Latest News Urdu - September 10, 2019

سی پیک منصوبہ کے توسط سے پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگا۔

ہواوے ٹیلی کمیونکیشن کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی ایک اہم ترین کمپنی ہے جو پاکستان میں بھی اس شعبے سے متعلق مصنوعات کی تجارت سے وابستہ ہے۔خیال رہے کہ ہواوے بین الاقوامی سطح پرففتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے چوتھے صنعتی انقلاب کے دور میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا ہےاور اس بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنی نےدنیا بھر میں5G ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرنے کے معاہدوں کا آغاز کیا ہے۔چین کی سرکاری سرپرستی کی حامل سی ایم پاک لمیٹڈ کمپنی نے پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی سپیکٹرم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اسی سبب پاکستان سی پیک منصوبہ کے توسط اور ہواوے کمپنی کی مدد سے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔لیکن پاکستان کو اس سے قبل اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے سخت ڈیٹا قوانین وضع کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اس شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ہواوے کے ساتھ معاہدے تشکیل دے سکتا ہے اور سمارٹ گرڈ سولوشن،سمارٹ ٹرانسپورٹ ،سیکیورٹی ،سمارٹ سٹی کے علاوہ تیل اور گیس کے علاوہ بنکاری کے شعبوں میں اس ٹیکنالوجی کی مدد بھی لے سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …