Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے توسط سے باالواسطہ 575,000اور بلاواسطہ 1ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔۔
Latest News Urdu - December 4, 2019

سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے توسط سے باالواسطہ 575,000اور بلاواسطہ 1ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے خصوصی اقتصادی علاقوں میں پیدا ہونے والے روزگار کے مواقعوں کا جائزہ لیا ہے۔اس مطالعاتی سرگرمی کا انعقاد اسلام آباد میں موجود تھنک ٹینک اور ریاستی ادارہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔اس سٹیڈی پالیسی کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے پالیسی ہیڈ آف جاب گروتھ اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ محمد مزمل ضیاء کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے 9سپیشل اکنامک زونزمیں سے 4پر تحقیق کی گئی ہے جن میں خیبر پختونخواہ کا رکشئی،سندھ کا دھابیحی،پنجاب کا علامہ اقبال اور بلوچستان کا بوستان کا خصوصی اقتصادی علاقہ شامل ہے۔اس تحقیق کے بعد موصول ہونے والی اعداد و شمار کے مطابق سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی علاقوں کے سبب بالواسطہ  575,000اور بلاواسطہ 1ملین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 290,000،رکشئی سپیشل اکنام زون میں 150,000،بوستان اکنامک زون میں 55,000اور دھابیجی سپیشل اکنامک زون میں بالواسطہ مقامی آبادی کو 80,000روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔