Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں عوام کی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔۔۔۔ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی و ترقی
Latest News Urdu - November 22, 2019

سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں عوام کی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔۔۔۔ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی و ترقی

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں حال ہی میں وزارت کی باگ دوڑ سنبھالنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے ثمرات کے سبب عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ معیارِ زندگی پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔چونکہ سی پیک منصوبہ کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے سبب دوسرے مرحلے میں صنعتی باہمی تعاون، زراعت اور غربت کے خاتمے کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی پیش رفت اور ترقی کے سفر پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف