سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان ہاؤسنگ،سیاحت،ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔۔۔۔
چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں مختلف تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کے ذریعے سے رہائشی تعمیرات،سیاحت،ماہی پروری،صنعتوں اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے دونوں ملکوں کےجوائینٹ ورکنگ گروپ کی منصوبہ بندی سے متعلق ویڈیو کانفرنس اجلاس صدرِ مجلس کے طور پر شرکت کی۔اس ویڈیو کانفرنس میں چین کےنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیان بھی شریک تھے۔جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے کئی اعلٰی عہدیداران بھی شریک مجلس تھے۔سیکریٹری پلاننگ نےاس موقع پر کہا کہ قابلِ استطاعت مکانات کی تعمیر موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ماہی پروری کے شعبے میں مشترکہ تجارت کے مواقعوں خصوصاًمچھلیوں کی فیکٹریز،شپس مانیٹیرنگ سسٹم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھان کے لئے فش ٹریکنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا۔چین کے این ڈی آر سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیان نےچین کی جانب سے مستقبل میں تبادلوں کے پروگرامات کے ذریعے سے مچھیروں کو ووکیشنل اور تکنیکی ٹریننگ دینے میں مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔