سی پیک منصوبہ کے سبب پایہ تکمیل پہنچنے والا بندرگاہی شہر گوادر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔۔۔چیف سیکریٹری،بلوچستان۔
چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے گوادر بندگاہی شہر کا خصوصی دور کیا ہے اور اسے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیا ہے۔چیف سیکریٹری بلوچستان کے گوادر پورٹ اور چائینہ بزنس سینٹر کے دورے کے دوران اوورسیز سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چئیرمین شابا زونگ نے خصوصی بریفنگ دی۔چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ گوادر اور مکران ڈویژن کے عوام کو اس میگا پراجیکٹ سے ترقی و خوشحالی کے مواقع میسر آئیں گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر بیلٹ اینڈ روڈ انشی کا بنیادی مرکز ہے جبکہ بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو تعلیم اور صحت عامہ کے مسائل سے چھٹکارا پانے میں نہایت مدد ملے گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …