Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے سبب گلگت ایک خوشحال خطہ بن جائے گا۔۔۔وزیراعظم عمران خان۔
Latest News Urdu - November 2, 2019

سی پیک منصوبہ کے سبب گلگت ایک خوشحال خطہ بن جائے گا۔۔۔وزیراعظم عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے اسی سبب حکومت نے علاقے میں چھوٹے ہائیڈل پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبہ کے کئی پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں. عمران خان کو گلگت میں پایہ تکمیل پہنچنے والے سی پیک منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، جن میں گلگت-شندور-چترال روڈ، 100 میگاواٹ گلگت ہائیڈل پراجیکٹ اور 80 میگاواٹ پھنڈر پراجیکٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کے سبب ایک خوشحال خطہ بن جائے گا اور اس خطے میں تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف