سی پیک منصوبہ کے سبب گوادر پاکستان کا شینزن بن جائے گا۔۔۔۔
چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے جز وقتی پروفیسر چینگ زیزونگ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کا سی پیک منصوبہ کے دائرہ کار کو مختلف خطوں تک وسعت دینے میں کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ بندرگاہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو فروغ دینے میں پُل کا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی رفتار گوادر بندرگاہ پر تعمیراتی کام کی رفتار سے مشروط ہے لٰہذا گوادر کو پاکستان کے شینزن بنانے کی حکمت عملی کے تحت کام کے رفتار کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کی تجدید سے 313 مصنوعات پر زیرو ٹیرف لاگو ہوگا جسکا تناسب رفتا رفتا 35 سے 75 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …